گولڈ کوسٹ میں کھیلے گئے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں آسٹریلیا نے ایران کو چار صفر سے شکست دی۔ ایران کی ویمن فٹبال ٹیم کو ہرانے کے بعد آسٹریلیا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایران کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ ایران کی ٹیم نے مزاحمت کی کوشش کی، تاہم آسٹریلیا کی مضبوط کارکردگی کے سامنے کامیاب نہ ہو سکی اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں پوزیشن مضبوط کر لی ۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں جگہ بنا لی بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھیل نے 108 رنز کی بھر پور مزاحمت کی لیکن ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی یاد رہے فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
عثمان خواجہ نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کیسے یہ سوچ سکتا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے میں واقعی ہنس رہا ہوں کیونکہ یقین کرنا مشکل ہے مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے کوئی بھی ٹیم جان بوجھ کر نہیں ہارتی اور ایسا کرنے سے صرف کھلاڑیوں میں دباؤ اور ذہنی تناو میں اضافہ ہوگا
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں پاکستان نے آسٹریا کو شکست دے کر کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی پاکستان کے پاس 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے کا سنہری موقع ہے پاکستان ٹیم آج چاپان کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گئی جہاں کامیابی اسے براراست ورلڈکپ کا ٹکٹ دلوا سکتی ہے کپتان عماد بٹ نے جیت کا کریڈٹ چیئرمین پی سی بی کو دیا جنہوں نے اتنی سپورٹ کی کپتان نے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں کیا کہا اپکو سناتے ہے
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی













