ناک کی مدد سے ویڈیو بنانے اور ایڈٹ کرنے والا کانٹینٹ کریٹر نمیرعثمانی

Image.jfif

Source: Supplied / Ehsan Khan

کبھی کبھار زندگی انسان کو ایسے امتحان میں ڈال دیتی ہے، جس کے بعد اکثر لوگ شکست مان لیتے ہیں لیکن وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اپنی محنت، جستجو اور لگن سے منفرد پہچان بھی بناتے ہیں۔ نمیر عثمانی سے، وہ نوجوان ہیں، جو سیریربل پالسی نامی خطرناک بیماری کا شکار ہے، تاہم اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری بننے نہیں دیا


بیماری کی وجہ سے نمیر عثمانی کا اپنے مسلز پر کنٹرول ممکن نہیں رہا، لیکن بلند حوصلوں کا حامل یہ نوجوان کسی بھی دوسرے فرد کی طرح اپنے روزہ مرہ کے معمولات زندگی کو نہ صرف انجام دے رہا ہے بلکہ حیرت انگیز طور پر ان تمام امور کی ویڈیوز بنا کر اپنے چاہنے والوں کو بھی دیکھاتا ہے۔ بیماری کے باعث ہاتھوں نے کام کرنا چھوڑا تو نمیر نے اپنی ناک کے زریعے نہ صرف ویڈیوز بنانا شروع کیں بلکہ ایڈیٹنگ بھی اپنی ناک کی مدد سے ہی کرتے ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نمیر صدیقی نے اپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریربل پالسی کی وجہ سے ان کا جسم کس طرح متاثر ہوا اور اس کے باوجود وہ کیسے ناک کی مدد سے اپنی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے دیکھنے والوں کے سامنے لاتے ہیں۔ نوجوان کانٹینٹ کریٹر کے مطابق انہیں دوستوں، خاندان اور رشتہ داروں کی جانب سے بہت زیادہ حوصلہ ملا جس کی وجہ سے آج اس مقام تک پہنچا ہوں۔ نمیر عثمانی کے مطابق وہ بہت زیادہ کیمرا شائے تھے، تاہم ایک ایونٹ میں شرکت نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now