بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے نکالنے پر پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ٹیم کے ساتھ پندرہ فروری کو شیڈول میچ کھیلنے سے روکا ہے جبکہ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں کپتان سلمان علی آغا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں ۔
آسٹریلوی سٹار بیٹر سٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن میں ان ایکشن ہوں گے ان کو پی ایس یل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت ٹیم میں شامل کیا ہے ان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 14 کروڑ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے کرکٹ شائقین کی گفتگو سناتے ہیں
پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کے لیے 28 فروری کو رنگ میں اُتریں گے، جہاں اُن کا مقابلہ بھارت کے باکسر مہیش سے ہوگا۔عثمان وزیر کی یہ اہم فائٹ تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اٹھارہویں فائٹ میں بھی ناقابلِ شکست رہنے کے لیے پُرعزم ہیں۔عثمان وزیر نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف یہ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گئے
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی






