آسٹریلین کھیلوں کی تاریخ اور ورثے کی اس نایاب یادگار کی فروخت شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کی فروخت کے برابر تو نہیں، جو 2020 میں 2019 کی بلیک سیٹرڈے بش فائرز کے بعد آسٹریلین ریڈ کراس کے لیے فنڈ جمع کرنے کی غرض سے دس لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئی تھی۔
لیکن اس نوعیت کی نیلامیاں ایک ایسی دنیا کی جھلک دکھاتی ہیں جہاں کھیلوں کی تاریخ کے عظیم اور یادگار لمحات سے جڑی اشیا کے لیے بھاری رقم ادا کی جاتی ہے۔







