ہوم آئی لینڈ پر صبح کے پانچ بجے ہیں۔ ایک چھوٹا سا گاوں ہے، جس کے چاروں طرف کانچ کی طرح شفاف پانی، ناریل کے درخت، اور بحر ہند کی تنہائی.... آسٹریلوی سرزمین سے تقریباً 3000 کلومیٹر دور ہے۔
اس وقت، یہاں تقریباً ہر کوئی جاگ رہا ہے۔ جزیرے کی مسلم برادری کے لیے، دن کی ابتدا ہو چکی ہے۔ رمضان کا مطلب ہے کہ آپ سب طلوع فجر سے پہلے بیدار ہوتے ہیں
اس جزیرے پر جہاں صرف 460 لوگ بستے ہیں، کھانے پکانے کے انتظامات کا آغاز ہوگیا ہے اور باورچی خانوں میں روشنی ہے کیونکہ خاندان طلوع آفتاب سے پہلے کھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اور یہ چھوٹی سی کمیونٹی رمضان کو زیادہ ذاتی انداز میں محسوس کرتی ہے
سورج غروب ہوتے ہی گاوں کی سنسان خاموش گلیوں میں دوبارہ زندگی دوڑنے لگتی ہے
پورے دن کے روزے کے بعد گھر والے مل کر افطار کریں گے ہمارےرپورٹر کو بھی کوکز کی مالے فیملی نے اپنے گھر مدعو کیا تاکہ وہ خود دیکھ سکیں کہ روزہ افطار کرنا کیسا ہوتا ہے
افطار کے بعد بہت سے لوگ مسجد کی جانب چل دئے ہیں تاکہ تراویح ادا کرسکیں جو رمضان کی ایک خصوصی عبادت ہے
کمیونٹی اتحاد کی علامت کے طور پر اکٹھا ہوتی ہے
ڈھول کی تھاپ ایک اور دن کے اختتام کا اعلان کرتی ہے۔ اور صرف چند گھنٹوں میں، یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، طلوع فجر سے پہلے۔






