رواں سال سڈنی میراتھن میں حصہ لینے والے ایسے متعدد پاکستانی تھے جو پاکستان سے صرف اس دوڑ میں حصہ لینے آسٹریلیا آئے ان ہی میں ایک پاکستانی فیضان لاکھانی نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں اپنے تجربات اور مشاہدے پیش کئے ہیں سنئے اس پوڈکاسٹ میں
فیضان لاکھانی نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے لئے ہاربر برج کو کراس کرتے ہوئے ڈنی کرکٹ گراونڈ کا نظارہ یادگار لمحات میں سے ایک ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ اوپرا ہاوس سے فنشنگ لائن تک پہنچنا بھی ایک خوبصورت یار بن گیا ہے
فیضان لاکھانی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان سے تقریبا 32 افراد نے اس دوڑمیں شرکت کی جن میں سب سے اچھی کارکردگی پیش کرنے والے دانش الٰہی نے پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیض کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا، جبکہ پاکستانی نژاد متعدد خواتین بھی اس میراتھن کا حصہ بنیں
______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts
شئیر





