ہاف میراتھون جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل کے چرچے

Copy of Thumbnail Video Template (1920 x 1080 px).png

Source: SBS / Ehsan Khan

قومی ہو یا صوبائی، حتیٰ کہ شہر کی سطح کا مقابلہ ہی کیوں نہ ہو، ننھی کائنات خلیل ہاف میراتھون مقابلوں میں کسی کو بھی خود سے آگے بڑھنے نہیں دیتیں، کراچی (پاکستان) سے تعلق رکھنے والی یہ باصلاحیت اور پُرعزم 9 سالہ ایتھلیٹ اپنی غیرمعمولی رفتار اور حوصلے کے باعث ہر دوڑ میں نمایاں نظر آتی ہیں، کم عمری کے باوجود کائنات کا اعتماد اور ٹریک میں ان کا انداز دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے۔


ڈبل ڈیکر بسوں کی شہر قائد میں واپسی صرف ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے ماضی سے جڑا ہوا ایک خوبصورت احساس بھی ہے، بالائی منزل سے شہر کا نظارہ، سمندر کی ہوا اور پرانی یادوں کی خوشبو، یہ سب مل کر سفر کو ایک نیا مگر مانوس تجربہ بنا رہے ہیں، پیپلز بس سروس سینئر آپریشن مینجر عبدالشکور کہتے ہیں کراچی کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے، اس منصوبے کی بدولت پرانے کراچی کی یادیں تازیں ہوں گے، بس میں اے سی سروس سمیت دیگر تمام جدید سہولیات موجود ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا پہلا روٹ ملیر ہالٹ سے شروع ہو کر فوارہ چوک زینب مارکیٹ تک ہوگا، تاہم بسوں اور روٹس کی تعداد میں جلد اضافہ کیا جائے گا، شہری امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ قدم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے بہتر مستقبل کی طرف ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا اور شہر ایک بار پھر اپنی روایتی رونقیں واپس حاصل کر سکے گا۔

ایس بی ایس اردوکیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی ہے۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand