بھارتی رافیل طیاروں کے مارے جانے کے چرچے عالمی میڈیا پر رہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ سال 2025 میں 27 ویں ترمیم پارلیمان سے منظور ہوئی۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کیا گیا۔ رواں برس پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ 190 ملین پاونڈ کیس اور توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کو سزائیں ہوئیں۔ ضمنی انتخابات میں 6 نشسیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔اس سال پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد اضافہ ہوا۔ سال 2025 میں پاکستان میں سیلاب سے 1 ہزار افراد جاں بحق اور 25 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے۔
بشکریہ: اصغرحیات
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے



