حالیہ میراتھون مقابلوں میں کائنات خلیل نے ہاف میراتھون جیت کر سب کو حیران کر دیا اور ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن عمر کی محتاج نہیں ہوتی، کائنات خلیل کہتی ہیں انتہائی بہت کم عمری میں ہی رننگ کا شوق پیدا ہو گیا تھا، شہر ہو یا پھر صوبائی یا پھر نیشنل گیمز کا مقابلہ، ہر جگہ حصہ لیا اور میڈل اپنے نام کیا، ننھی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میں ٹریننگ تو کرلیتی ہوں کیونکہ اس پر زیادہ خرچ نہیں آتا تاہم اچھی ڈائٹ برقرار رکھنے اور رننگ کیلئے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے شوز خریدنے کی استطاعت نہیں ہے، کائنات کے کوچ ابوبکر کے مطابق باصلاحیت ایتھلیٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، 15 سے 16 برس کی عمر میں کائنات اولمپکس کھیلنے کے قابل ہو جائے گی، تاہم اس کیلیے سرمایہ کی اشد ضرورت ہو گی۔
ایس بی ایس اردوکیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی ہے۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے










