پاکستان میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے قومی مشاورتی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اتحاد کے رہنماوں مولانا فضل الرحمن، آفتاب احمد شیرپاو اور جماعت اسلامی کے رہنماوں سے ملاقات کرکے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر تحریک انصاف کے کارکنان اور راولپنڈی پولیس آمنے سامنے آگئے۔ عمران خان سے ملاقات کے روز اہلیخانہ اور وکلا میں سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر عمران خان کی بہنوں نے کارکنان کے ہمراہ پولیس ناکے پر ہی دھرنا دیدیا۔
اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی، اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔متنازع ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سنگل بینچ کی بجائے 2 رکنی بنچ کی تشکیل سے متعلق اعتراض اور چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر اعتراض مسترد کردیے ہیں۔
(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
____




