پاکستان تحریک انصاف نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت اجلاس میں متفقہ طور پر قراردار منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک اس وقت ایک نہایت نازک اور پیچیدہ سیاسی دور سے گزر رہا ہے، جمہوری قوتوں سے مطالبہ ہےکہ ایک نئے میثاقِ جمہوریت پر اتفاق کیا جائے،
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کررکھا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخواہ سیہل آفریدی کے دورہ سندھ اور باغ جناح کے باہر جلسے پر ملک کا سیاسی ماحول ایک بار پھر گرما دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانا چاہتی تھی۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت کی طرح سندھ کی جعلی حکومت نے بھی ان کے ساتھ ایسا رویہ رواں رکھا جو قابل مذمت ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بی بی کو ملاقات کے روز ایک بار پھر وکلا اور اہلیخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
صدارتی آرڈیننس پر پیپلزپارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق آرڈیننس واپس لے لیا۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان
ّّّّّّّّ_______________________________________________________________________________________________
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے



