سمیع اس وقت ایک نہایت دلچسپ اور اہم موضوع پر کام کر رہے ہیں : خبروں اور کامیڈی کے باہمی تعلق پر۔ یعنی یہ سوال کہ
جب سنجیدہ خبریں لوگوں کی توجہ کھونے لگیں، جب سوشل میڈیا، مصنوعی ذہانت (AI) اور چند سیکنڈز کی اسکرول کلچر نے
ہماری توجہ کا دورانیہ کم کر دیا ہو تو کیا طنز و مزاح سنجیدہ بات پہنچانے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن چکا ہے؟
سمیع کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں لوگ لمبی تقاریر یا خشک خبریں سننے سے کتراتے ہیں، لیکن اگر وہی بات مزاح، طنز اور سچائی کے امتزاج سے کہی جائے تو وہ دل میں بھی اترتی ہے اور دماغ میں بھی ٹھہر جاتی ہے۔ اس گفتگو میں ہم سمیع شاہ سے بات کریں گے کہ خبروں کی دنیا میں کامیڈی کا کردار کیوں بڑھ رہا ہے طنز کس طرح طاقتور بیانیے کو چیلنج کرتا ہے اور کیوں مزاح آج کے AI اور شارٹ اٹینشن اسپین کے دور میں آگاہی پھیلانے کا ایک مؤثر ہتھیار بن چکا ہے۔
__________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




