دنیا کی نظریں امریکہ اور ایران کے جوہری مذاکرات پرجمی ہوئی ہیں

Daily life in Tehran as nuclear talks resume

epa12776529 Iranians chat in front of an anti-US billboard in Tehran, Iran, 25 February 2026. The US and Iran are set to resume a third round of critical nuclear talks in Geneva. EPA/ABEDIN TAHERKENAREH Source: EPA / ABEDIN TAHERKENAREH/EPA

جیسے جیسے امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور طیارے تعینات کر رہا ہے، ایک علاقائی جنگ کا امکان مزید خطرناک دکھائی دینے لگا ہے۔


خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع ایک وسیع تر تصادم میں تبدیل ہو سکتا ہے، ایسے وقت میں جب جنیوا میں اسلامی

جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل کی فضا بن رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام پر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل خدشات بڑھ گئے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع ایک بڑے اور دور رس تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ اگرچہ وہ سفارتکاری کے ذریعے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ کسی بھی صورت اپنے مطلوبہ نتیجے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

یہی وہ فورم تھا جہاں سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے دو ہزار تین میں عراق پر حملے کا جواز پیش کیا تھا۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now