آسٹریلیا میں گھروں کی خریداری کے لئے شرعی قرضے کا نظام کیسے کام کرتا ہے اور یہ کتنا محفوظ ہے؟

Adam AbuSohaib - Islamic Finance Mortgage Broker

Adam AbuSohaib - Islamic Finance Mortgage Broker Credit: SBS Urdu

دینا کے کئی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی میں اسلامک فائینسسنگ مقبول ہو رہی ہے۔ اسلامی فنانس مارگیج بروکر آدم ابو صہیب کے مطابق اسلامک فائننسگ آسٹریلیا کے مالیاتی قوانین اور بینکنگ ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے ۔ گھروں کے قرضوں کے لئے اسلامک فائینسسنگ نظام آسٹریلیا میں کس طرح کام کرتا ہے، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


اسلامی فنانس مارگیج بروکر آدم ابو صہیب کے مطابق اسلامی فنانس کے تحت ہوم فنانسنگ ایک محفوظ نظام سمجھا جاتا ہے کیونکہ جس طرح روایتی بینک آسٹریلین مالیاتی قوانین کے پابند ہوتے ہیں، اسی طرح اسلامی فنانس فراہم کرنے والے ادارے بھی انہی قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں پر عمل کرتے ہیں۔

آدم کہتے ہیں کہ یہ ماڈل عموماً سرمایہ کاروں کے اجتماعی فنڈ کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جہاں سرمایہ کار نہ سود لیتے ہیں اور نہ سود دیتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ اسلامی سرمایہ کاری ایسے منصوبوں میں کی جاتی ہے جہاں آمدنی منافع اور نقصان کی بنیاد پر تقسیم ہوتی ہے اور یہی طریقہ اسے روایتی سودی قرضوں سے مختلف بناتا ہے۔

اس پوڈکاسٹ میں صرف عام معلومات فراہم کی گئی ہے۔اپنےمخصوص حالات کے مطابق مالیاتی امور پر انفرادی مشاورت کے لئے ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیجئے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now