SKIP TO MAIN CONTENT

آبنائے ہرمز بحران کا ساتواں مہینہ: ٹینکرز پر حملے اور عالمی تجارت کے لیے بڑھتے خطرات

Untitled design (5).png
Source: AAP, SBS / Afnan Malik

فروری 2026 میں شروع ہونے والی امریکہ اور ایران جنگ ستمبر 2026 تک جاری رہتے ہوئے مزید شدت اختیار کر چکی ہے، جس کے باعث آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر ہے، جہاں سے دنیا کا تقریباً 25 فیصد تیل اور تجارت گزرتی ہے۔ اس بحران کے عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور ممکنہ طور پر غذائی اجناس کی فراہمی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے 19 سال تک مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دینے والے ماسٹر میرینر شاہد بھٹی سے تفصیلی گفتگو اس پوڈکاست میں سنیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

فروری 2026 میں شروع ہونے والی امریکہ اور ایران جنگ ستمبر 2026 تک جاری رہتے ہوئے مزید شدت اختیار کر چکی ہے، جس کے باعث آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر ہے، جہاں سے دنیا کا تقریباً 25 فیصد تیل اور تجارت گزرتی ہے۔ اس بحران کے عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور ممکنہ طور پر غذائی اجناس کی فراہمی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے 19 سال تک مرچنٹ نیوی میں خدمات انجام دینے والے ماسٹر میرینر شاہد بھٹی سے تفصیلی گفتگو اس پوڈکاست میں سنیں۔

شاہد بھٹی، جنہوں نے 1981 میں پہلی بار آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے گزرنے کا تجربہ حاصل کیا تھا، کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران کو محض تیل سے جڑا مسئلہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بلکہ خلیج فارس سے متصل ممالک کی خوراک اور روزمرہ ضروریات کا بڑا حصہ بھی سمندری راستوں کے ذریعے ہی پورا ہوتا ہے، کیونکہ ہوائی کارگو کے ذریعے اتنی بڑی مقدار میں سامان منتقل کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اردن اور سعودی عرب کے راستے متبادل زمینی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ نہایت مہنگا اور وقت طلب ہوگا۔

شاہد بھٹی نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر اور نہر سویز بھی بند ہو جائیں، جو یورپ اور امریکہ جانے والے بحری جہازوں کا اہم راستہ ہیں، تو جہازوں کو جنوبی افریقہ کے راستے طویل سفر اختیار کرنا پڑے گا، جس سے سفر میں دو سے تین ہفتے کا اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مابین Memorandum of Understanding پر دستخط کے بعد راستے کھلنے کی امید پیدا ہوئی تھی، تاہم ستمبر تک صورتحال بدستور کشیدگی کی جانب گامزن ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now