نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث، پاکستان میں سیاسی جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات حاصل کرنے کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز پولیس نے جیل کے باہر سے کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان نے سعودی عرب کے متعدد شہروں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی حکمرانوں اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حملوں کو علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ پاکستان میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث ایک بار پھر گرم ہے۔ اسلام آباد کو صوبائی طرز کا سیٹ اپ دینے کا منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا گیا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنما آمنے سامنے ہیں۔ جبکہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر بینچ 10 ستمبر کوپی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک بار پھر اہلیخانہ، پارٹی رہنماوں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے کئی پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)





