SKIP TO MAIN CONTENT

آسٹریلیا میں لمبے روڈ ٹرپ کے لیے تیاری کیسے کریں؟

Regional Roads 3.jpg
Travelling in remote Australia. Credit: Jessica Wyld - RAC WA.

آسٹریلیا ایک وسیع اور متنوع ملک ہے جہاں گھومنے پھرنے اور نئے مقامات دریافت کرنے کے بے شمار مواقع ہیں۔ لیکن دیہی اور دور دراز علاقوں میں گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے جو شہروں میں عام نہیں۔ یہ جاننا کہ راستے میں آپ کو کن حالات کا سامنا ہو سکتا ہے اور سفر سے پہلے کس طرح تیاری کرنی چاہیے، آپ کے سفر کو زیادہ محفوظ اور پُراعتماد بنا سکتا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Phil Tucak

پیش کار Shadi Khan Saif

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

آسٹریلیا ایک وسیع اور متنوع ملک ہے جہاں گھومنے پھرنے اور نئے مقامات دریافت کرنے کے بے شمار مواقع ہیں۔ لیکن دیہی اور دور دراز علاقوں میں گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے جو شہروں میں عام نہیں۔ یہ جاننا کہ راستے میں آپ کو کن حالات کا سامنا ہو سکتا ہے اور سفر سے پہلے کس طرح تیاری کرنی چاہیے، آپ کے سفر کو زیادہ محفوظ اور پُراعتماد بنا سکتا ہے۔


اہم نکات

  • روانہ ہونے سے پہلے اپنی گاڑی کی حالت چیک کریں اور ضروری حفاظتی سامان اور دیگر ضروری چیزیں ساتھ رکھیں۔
  • سڑک اور موسم کی صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔ سفر سے پہلے اور دورانِ سفر سرکاری معلومات چیک کرتے رہیں، اور کبھی بھی سیلابی پانی میں گاڑی نہ چلائیں۔
  • حالات کے مطابق محتاط ڈرائیونگ کریں، باقاعدگی سے وقفہ لیں، اور صرف محفوظ اور قانونی صورت میں اوورٹیک کریں۔

روڈ ٹرپ پر نکلنے سے پہلے کیا تیاری کریں؟

دیہی اور دور دراز سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کیسے کریں؟

سڑک اور موسم کی صورتحال سے باخبر کیسے رہیں؟

ٹرکوں کے ساتھ سڑک محفوظ طریقے سے کیسے شیئر کریں؟

روڈ ٹرپ کی تیاری کیسے کریں؟

اگر آپ آسٹریلیا کے دیہی یا دور دراز علاقوں میں روڈ ٹرپ کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو مناسب تیاری بہت اہم ہے۔

روانہ ہونے سے پہلے سڑک اور موسم کی تازہ صورتحال چیک کریں، اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی گاڑی کی سروس ہو چکی ہے اور وہ طویل سفر کے لیے تیار ہے۔

یہ مشورہ رائل آٹوموبائل کلب آف ویسٹرن آسٹریلیا، یعنی RAC WA، کے Rhys Heron دے رہے ہیں۔ "روانہ ہونے سے پہلے اپنی گاڑی کے ٹائروں، لائٹس اور بریکس کو ضرور چیک کریں۔ گاڑی کا اچھی حالت میں ہونا سڑک پر محفوظ سفر کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ ٹریلر یا کارواں ساتھ لے جا رہے ہیں تو اس کے ٹائروں کو بھی چیک کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ وزن مناسب طریقے سے متوازن ہو۔"

Rhys Heron کہتے ہیں: "اگر آپ پہلے بھی اسی راستے پر سفر کر چکے ہیں تو ضروری نہیں کہ سڑکیں اب بھی ویسی ہی ہوں۔ آپ کے پچھلے سفر کے بعد راستے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اور گھر سے بہت دور، ایک تھکا دینے والے سفر کے بعد راستہ بھٹک جانا یقیناً کسی بھی چھٹی یا تفریحی سفر کی اچھی شروعات نہیں۔"

Ben Sutherland.jpg
Ben Sutherland, President of the Livestock and Rural Transport Association of WA. Credit: Ben Sutherland

Queensland Department of Transport and Main Roads کی Kylee Petersen کہتی ہیں کہ سفر کی نوعیت کے مطابق مناسب خوراک، پانی اور حفاظتی سامان ساتھ رکھنا چاہیے۔

یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کافی خوراک اور پانی، فرسٹ ایڈ کٹ، اضافی ایندھن، گاڑی کو مشکل صورتحال سے نکالنے کا ضروری سامان، اور اگر آپ کچی یا غیر پختہ سڑکوں پر سفر کر رہے ہیں تو کم از کم دو اسپیئر ٹائر موجود ہوں۔

وہ مزید کہتی ہیں: "آسٹریلیا کے دیہی اور دور دراز علاقے واقعی بہت وسیع ہیں۔ موبائل فون نیٹ ورک کی سہولت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، لیکن اگر ممکن ہو تو اپنے ساتھ سیٹلائٹ فون یا ایمرجنسی پوزیشننگ ریڈیو بیکن رکھنا بہت مفید ہے۔ تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کو ان آلات کو درست طریقے سے استعمال کرنا آتا ہو۔"

روانہ ہونے سے پہلے کسی ایسے شخص کو ضرور بتائیں جسے آپ جانتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں، کون سا راستہ اختیار کریں گے اور کب تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اپنے گھر والوں یا رشتہ داروں کو بتائیں کہ آپ آج کہاں سے کہاں جا رہے ہیں، آپ کون سا راستہ اختیار کریں گے اور اندازاً کتنے وقت میں وہاں پہنچ جائیں گے۔

Kylee Petersen مزید کہتی ہیں: "اگر آپ انتہائی دور دراز راستوں یا ٹریکس پر سفر کر رہے ہیں تو مقامی حکام کو بھی اپنے سفر سے آگاہ کرنے پر غور کریں، مثلاً مقامی کونسل یا پولیس کو۔ اس طرح، اگر خدانخواستہ کوئی سنگین صورتحال پیش آ جائے تو کم از کم امدادی اداروں کو معلوم ہوگا کہ آپ کی تلاش کہاں سے شروع کرنی ہے۔"

دیہی یا دور دراز سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کیسے کریں؟

آسٹریلیا کی دیہی اور دور دراز سڑکوں کی حالت مختلف ہو سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں قصبوں، پٹرول اسٹیشنز اور دیگر سہولیات کے درمیان خاصا طویل فاصلہ ہوتا ہے۔

سفر کے دوران آپ کو جنگلی جانور، سڑک پر آزادانہ گھومنے والے مویشی اور اچانک تبدیل ہونے والا موسم بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کبھی بھی سیلابی پانی میں گاڑی چلانے کی کوشش نہ کریں، اور ایسی سڑک میں داخل نہ ہوں جسے سیلاب کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہو۔

Rhys Heron کا کہنا ہے: "سڑک پر حفاظت کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔ رفتار کم رکھیں، باقاعدگی سے وقفہ کریں، اور اگر ممکن ہو تو دوسرے ڈرائیور کے ساتھ ڈرائیونگ کی ذمہ داری تبدیل کریں تاکہ آپ گاڑی چلاتے ہوئے حد سے زیادہ تھکن کا شکار نہ ہوں۔ اور کوشش کریں کہ رات کے وقت ڈرائیونگ سے گریز کریں۔"

طویل سفر میں تھکن ایک خاص خطرہ بن سکتی ہے۔ حکومتی روڈ سیفٹی مشورے کے مطابق کم از کم ہر دو گھنٹے بعد وقفہ کرنا چاہیے۔

اگر کسی ہنگامی صورتحال میں آپ کو گاڑی روک کر سڑک کے کنارے کھڑا ہونا پڑے تو Rhys Heron کا مشورہ ہے: "اگر کسی ہنگامی صورتحال میں آپ کو گاڑی روکنے کی ضرورت پیش آئے تو کوشش کریں کہ ایسی جگہ رکیں جہاں سڑک کا کنارہ نسبتاً کشادہ ہو، گاڑی کھڑی کرنے کے لیے pull-in bay موجود ہو یا کوئی rest stop ہو۔ اگر ایسی جگہ دستیاب نہ ہو تو کسی سیدھی سڑک پر ایسی جگہ رکیں جہاں آپ کی گاڑی دور سے واضح طور پر نظر آ سکے۔ موڑ پر گاڑی روکنے سے گریز کریں اور hazard lights ضرور آن کریں۔

دن کے وقت low-beam headlights استعمال کرنے سے آپ کی گاڑی دوسرے سڑک استعمال کرنے والوں کو زیادہ آسانی سے نظر آ سکتی ہے۔ رات کے وقت، جب ضرورت ہو، اپنی high beams کو dip کرنا بھی یاد رکھیں، خاص طور پر جب آپ کسی دوسری گاڑی کے قریب پہنچ رہے ہوں۔

اوورٹیک کرتے وقت کیا احتیاط کرنی چاہیے؟

صرف اسی وقت اوورٹیک کریں جب ایسا کرنا قانونی ہو اور آپ کے پاس اتنا فاصلہ اور واضح visibility موجود ہو کہ آپ یہ کام محفوظ طریقے سے کر سکیں۔

دور دراز آسٹریلیا کی سڑکوں پر آپ کو road trains بھی نظر آ سکتی ہیں۔ یہ انتہائی بڑے ہیوی وہیکلز ہوتے ہیں جن میں ایک prime mover کے ساتھ دو یا اس سے زیادہ ٹریلر منسلک ہوتے ہیں۔

Western Australia کی Livestock and Rural Transport Association کے صدر Ben Sutherland بتاتے ہیں کہ road train کو اوورٹیک کرتے وقت خاص احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹرک کے پیچھے مناسب اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ اور جب آپ اوورٹیک کرنے کا فیصلہ کریں تو پہلے یہ یقینی بنائیں کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔ آپ کے پاس اوورٹیک کرنے کے لیے کم از کم ایک کلومیٹر کا مناسب فاصلہ ہونا چاہیے، جبکہ آگے تقریباً دو کلومیٹر تک سڑک کی صورتحال پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

Ben Sutherland مزید کہتے ہیں: "اگر کوئی road train آپ کو اوورٹیک کر رہی ہو تو اسے راستہ دیں اور اپنی رفتار کچھ کم کر دیں، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے آپ کو کراس کرکے آگے جا سکے۔"

Rhys Heron خاص طور پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بڑی road trains کو اوورٹیک کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، خصوصاً اگر آپ کارواں یا ٹریلر کھینچ رہے ہوں۔ "ٹرک زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں، اس لیے اتنی بڑی road train کو اوورٹیک کرنے میں خاصا وقت لگ سکتا ہے، حتیٰ کہ 30 سیکنڈ تک۔ ڈرائیونگ کے دوران 30 سیکنڈ تک سڑک کی مخالف سمت میں رہنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لیے خطرہ مول لینے کے بجائے بہتر ہے کہ overtaking lane آنے کا انتظار کریں اور پھر محفوظ طریقے سے اوورٹیک کریں۔"

Caravan Driving 3.jpg
A road trip is a fantastic way to experience the different landscapes of Australia. Credit: FRANCES ANDRIJICH - RAC WA

سڑک اور موسم کی صورتحال سے باخبر کیسے رہیں؟

سفر کے دوران سڑک کی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے road closures اور موسم سے متعلق warnings کو باقاعدگی سے چیک کریں۔ صرف online navigation پر انحصار نہ کریں، Kylee Petersen کا کہنا ہے: "احتیاطاً کاغذی نقشہ یا offline navigation بھی اپنے ساتھ رکھیں، کیونکہ موبائل ایپس ہمیشہ سڑک کی تازہ ترین صورتحال کی درست عکاسی نہیں کرتیں۔ اور جیسے جیسے آپ زیادہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں، موبائل کوریج بھی کم ہوتی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ ایپس ہمیشہ اتنی تیزی سے اپ ڈیٹ نہیں ہو پاتیں جتنی ہونی چاہییں۔"

مقامی ذرائع بھی موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ Rhys Heron کہتے ہیں: "اگر bushfire کا موسم ہو تو آگ کے خطرے کی سطح، یعنی fire danger rating، ضرور چیک کریں۔ اور دیگر ہنگامی صورتحال سے متعلق تازہ خبروں کے لیے مقامی ریڈیو کی نشریات بھی سنتے رہیں۔"

جس ریاست یا territory سے آپ گزر رہے ہوں، وہاں کی سرکاری road information ضرور چیک کریں۔

اس کے علاوہ Bureau of Meteorology کی موسم سے متعلق پیش گوئیوں اور warnings، اور ان علاقوں کے لیے سرکاری emergency information بھی دیکھیں جہاں سے آپ گزرنے والے ہیں۔

REMOTE.jpg
From left: Kylee Petersen, District Director, Northern District Program Delivery and Operations with the Queensland Department of Transport and Main Roads, and Rhys Heron RAC WA. Credit: RAC WA, and as supplied.

سڑک اور rest areas دوسروں کے ساتھ محفوظ طریقے سے کیسے شیئر کریں؟

دوسروں کا خیال رکھنا صرف ڈرائیونگ تک محدود نہیں۔ سفر کے دوران جہاں آپ رکیں، وہاں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔

Rhys Heron کہتے ہیں: "سفر کے دوران پیدا ہونے والا تمام کچرا مناسب bin میں ڈالیں۔ اگر وہاں bin موجود نہ ہو تو اپنا کچرا اپنے ساتھ واپس لے جائیں۔ اور عوامی بیت الخلا استعمال کرتے وقت انہیں صاف رکھیں۔"

یہ بھی یاد رکھیں کہ بعض rest areas اور parking bays خاص طور پر heavy vehicles کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے قانون کے تحت مقررہ آرام کے وقفے لینا ضروری ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کے شاندار قدرتی مناظر اور مختلف مقامات کو دیکھنے کے لیے road trip ایک بہترین طریقہ ہے۔

Kylee Petersen یاد دلاتی ہیں کہ سڑک پر صبر اور دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ سب کے لیے بہتر اور محفوظ سفر کو یقینی بنا سکتا ہے۔ "ڈرائیونگ کے دوران جھنجھلاہٹ بعض اوقات غلط فیصلوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لیے سڑک کی صورتحال کے مطابق گاڑی چلائیں، صبر سے کام لیں، ہر وقت چوکس رہیں اور سڑک پر موجود دوسرے ڈرائیوروں کا احترام کریں۔"

آسٹریلیا کے وسیع اور خوبصورت علاقوں میں سفر کا لطف ضرور اٹھائیں، لیکن یاد رکھیں کہ محفوظ سفر کے لیے اچھی تیاری، حالات کے مطابق ڈرائیونگ، مناسب وقفے اور دوسرے سڑک استعمال کرنے والوں کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

محفوظ سفر کریں۔

Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia
Do you have any questions or topic ideas? Email australiaexplained@sbs.com.au

______________

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now