SKIP TO MAIN CONTENT

چھوٹا کاروبار بڑا شہر: مائیگریشن ایجنٹ کیسے بن سکتے ہیں؟

Migration Agent
Credit: Supplied by Maria Zia/M Akhtar/Canva

ایس بی ایس اردو کی سیزیز چھوٹا کاروبار بڑا شہر کی اس قسط میں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مائیگریشن ایجنٹ بننے کی کیا شرائط ہیں کتنا سرمایہ درکار ہے اور قانونی اور اخلاقی طور پر ایک مائیگریشن ایجنٹ کو کن باتوں کو مد نظر رکھنا ہوگا اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو نے گفتگو کی ہے دو مختلف آسٹریلین شہروں میں موجود رجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹس سے سنئے اس پوڈکاسٹ میں


تاریخِ اشاعت بجے

By Warda Waqar

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

ایس بی ایس اردو کی سیزیز چھوٹا کاروبار بڑا شہر کی اس قسط میں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ مائیگریشن ایجنٹ بننے کی کیا شرائط ہیں کتنا سرمایہ درکار ہے اور قانونی اور اخلاقی طور پر ایک مائیگریشن ایجنٹ کو کن باتوں کو مد نظر رکھنا ہوگا اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو نے گفتگو کی ہے دو مختلف آسٹریلین شہروں میں موجود رجسٹرڈ مائیگریشن ایجنٹس سے سنئے اس پوڈکاسٹ میں


مائیگریشن ایجنٹ بننا ’خدمات‘ سے متعلق کاروبار ہے ، لیکن آسٹریلیا میں یہ کاروبار اختیار کرنے کی اہم شرائط اور قانونی شقیں ہیں ۔ اس سلسلے میں ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے میلبرن میں بطور مائیگریشن ایجنٹ خدمات انجام دینے والے محمد اختر کہتے ہیں کہ سب سے پہلا قدم اس شعبے سے متعلق تعلیم ہے

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مائیگریشن ایجنٹ کا آسٹریلین شہری ہونا ضروری ہے ، ایک اور لازمی شرط IELTS میں مجموعی طور پر 7 بینڈز بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے لئے کوئی بھی کاروبار اختیار کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اس شعبے میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ تجربہ بھی موجود ہو

ماریہ ضیا ملک جو برسبین میں بطور مائیگریشن ایجنٹ اپنے کاروبار سے وابستہ ہیں کہتی ہیں کہ اس کاروبار میں جو سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے وہ آپ کی ساتھ اور پہچان ہے

ماریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کاروبار گھر سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے لیکن ابتدائی اخراجات کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے اخراجات کا تعین آُ کو کاروبار میں نقصان سے بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا مائیگریشن ایجنٹ کو بطور کاروبار شروع کرتے ہوئے یہ مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ ہر کلائنٹ کی ضرورت اور صورتحال مختلف ہوتی ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now