SKIP TO MAIN CONTENT

آسٹریلیا میں شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر، مہنگائی کم ہو گی مگر قیمت کون چکائے گا؟

AUSTRALIA-SYDNEY-RBA-CASH RATE-INCREASE
The exterior of the Reserve Bank of Australia in Sydney Source: Getty / Xinhua News Agency

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے کیش ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کر کے اسے 4.60 فیصد کر دیا ہے، جو نومبر 2011 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر سمیرا عباسی بتاتی ہیں کہ اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور مارگیج ادا کرنے والے گھرانوں، کرایہ داروں اور کاروباروں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Afnan Malik

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے کیش ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کر کے اسے 4.60 فیصد کر دیا ہے، جو نومبر 2011 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر سمیرا عباسی بتاتی ہیں کہ اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور مارگیج ادا کرنے والے گھرانوں، کرایہ داروں اور کاروباروں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔


ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے کیش ریٹ 4.60 فیصد کر دیا ہے، جو نومبر 2011 کے بعد یعنی 15 سال میں شرح سود کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈاکٹر سمیرا عباسی کے مطابق معیشت میں طلب زیادہ اور رسد کم ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کے تنازع سے ایندھن اور توانائی کے اخراجات بڑھنے کے باعث مہنگائی بلند ہے، اسی لیے ریزرو بینک شرح سود کو مہنگائی کم کرنے کا ذریعہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مارگیج ادا کرنے والے گھرانوں کی ڈسپوزیبل انکم کم ہو گی، کاروبار سرمایہ کاری گھٹائیں گے اور کرایہ دار بھی متاثر ہوں گے، کیونکہ مالک مکان بڑھی ہوئی قسطوں کا بوجھ کرایوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔ کچھ مالیاتی اداروں کا اندازہ ہے کہ کیش ریٹ 4.8 فیصد کے قریب تک جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر عباسی کے مطابق مہنگائی میں کمی کا فائدہ دو تین سال بعد نظر آ سکتا ہے، مگر مختصر مدت میں معاشی نمو سست ہونے اور بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے، خاص طور پر ان گھرانوں کے لیے جو پہلے ہی بھاری قرضوں کے بوجھ تلے ہیں۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now