پاکستان رپورٹ: ایران امریکہ مذاکرات میں غیر یقینی برقرار

Islamabad Talks 2026

Credit: credit :Metropolitan Corporation Isl

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا، جبکہ فوجی تیاری اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ جنگ بندی کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں، اور ایران نے امریکا پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔


امریکہ ایران کے درمیان ہونیوالے سیز فائر کا وقت ختم ہوگیا لیکن مذاکرات کے دوسرے دورے کے بارے میں ابہام برقرار ہے۔

پاکستان نے امریکہ اور ایران سے سیز فائر معاہدے میں توسیع کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راونڈ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

اسلام آباد کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ۔

Pakistan FM Ishaq Darr
Credit: Credit:Pakistan Foreign Office

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع کریں اور بات چیت اور سفارتکاری کو موقع دیں۔

علیمہ خان نے جلسہ منسوخ کرنے پر اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی شرط کے بغیر تحریک انصاف کا جلسہ منسوخ کرنے پر پارٹی رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پی ٹی آئی کیساتھ اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کی ناراضگی دور کریں گے

پاک نیوی نے “تیمور” ایئر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب کیا ہے۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

____________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now