فلپائن میں فیری میں آتشزدگی سے پانچ ہلاک، 87 لاپتہ، RU OK Day کے موقع پر نیپالی کمیونٹی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا پیغام اور کھیلوں میں، ایلینا ریباکینا قازقستان سے تعلق رکھنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں جنہوں نے عالمی نمبر ون ٹینس رینکنگ حاصل کی۔
فلپائن کے جزیرے پالاوان کے قریب سمندر میں ایک فیری میں آتشزدگی کے باعث کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 87 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ملک کے کوسٹ گارڈ کے مطابق، ساحل سے تقریباً دو کلومیٹر دور آگ لگنے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 42 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے، کیپٹن نومی کایابیاب کا کہنا ہے کہ منیلا سے روانہ ہونے والے مسافر بردار جہاز MV June Aster میں 134 مسافر اور عملہ سوار تھا۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جہاز مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے۔
کیپٹن کایابیاب کا کہنا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاک و لاپتہ افراد کی تعداد میں تبدیلی آ سکتی ہے۔





