وسیم اکرم، جو خود ذیابیطس کے مریض ہیں اور اس کے بارے میں کھل کر بات کر چکے ہیں، نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے ٹیسٹ کرائیں، صحت مند غذا اپنائیں اور غیر فعال طرزِ زندگی کو ترک کریں۔
وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کے مطابق، پاکستان میں ذیابیطس ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی ایمرجنسی ہے۔ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بروقت آگاہی، احتیاط اور اجتماعی کوششیں نہ کی گئیں تو اس کے اثرات صرف مریضوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو متاثر کرتے ہیں

Credit: Wasim Akram
اکرم جوڑے کے مطابق، اگر آج پاکستان میں لوگوں نے چائے میں چینی، غیر صحت مند خوراک اور سست طرزِ زندگی کو قابو میں نہ کیا تو کل اس کی قیمت دل کی بیماریوں، گردوں کے فیل ہونے، بینائی کے ضیاع اور وقت سے پہلے اموات کی صورت میں چکانی پڑے گی
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے





