آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی کینگرو نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچیز کی ایشیز سیریز 1-4 سے جیت لی واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے آئیے آپکو عثمان خواجہ کی گفتگو سناتے ہیں
پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم (FKS) کے مالک فواد سرور امریکہ سے ہے انہوں نے 175 کروڑ اور (OZ Group) کے مالک حمزہ مجید آسٹریلیا سے انہوں نے 185 کروڑ میں خریدی ان دو نئی ٹیموں کے بعد سیزن 11 میں اب 8 ٹیم ہو گئی اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کیا کہا آئیے جانتے ہیں
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ اس قبل سری لنکن 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی یاد رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ آج اور تیسرا 11 جنوری کو کھیلا جائے گا آئیے اپکو پاکستان کے ہیڈ کوچ کی گفتگو سناتے ہیں
(ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔)
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے









