اسپورتس راؤنڈ اپ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، جبکہ پاکستان سپر 8 میں شامل

Dunith Wellalage

Sri Lanka's Dunith Wellalage, center, celebrates with teammates the wicket of Zimbabwe's Tadiwanashe Marumani during the T20 World Cup cricket match between Sri Lanka and Zimbabwe in Colombo, Sri Lanka, Thursday, Feb. 19, 2026. (AP Photo/Eranga Jayawardena) Source: AP / Eranga Jayawardena/AP

پاکستان سپر لیگ ملتان سلطان کے سابقہ اونر علی ترین فٹبال لیگ کی بڈ میں شامل اور آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پر فارم کرنا تھا، کپتان ہاکی ٹیم۔


آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بارش نے آسٹریلیا کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیرا جب آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا جبکہ زمبابوے کی ہار آسٹریلیا کو آگئے لے جا سکتی تھی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا زمبابوے 5 پوائنٹس کے ساتھ آگے رہا جبکہ آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے اور سری لنکا سے ہار کر پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئی، دوسری طرف پاکستان نمیبیا کو 102 رنز سےہرا کر سپر 8 میں شامل۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کا پی ایس ایل کی طرز پر فٹبال لیگ کروانے کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا نقشہ جلد تبدیل ہوتا نظر آئے گا ہم 18 منی پیچز اور دو فٹبال ٹریننگ سنٹر بنانے جا رہے ہے ہمارا مقصد اپنے ملک کو فٹبال کی دینا میں اوپر لے کر جانا ہے، یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم پہلی بار فیفا ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے آسٹریلیا میں ہونے والی پے در پے شکستوں کے بعد وطن واپس پہنچی جہاں انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا کپتان نے کہا جس ہوٹل کی بکنگ تھی وہ ہوٹل نہیں دیا گیا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں برتن ،کپڑے،اور باتھ روم صاف کروائے گئے ہم نے کھانا خود پکایا اور سٹرکوں پر رہے، یاد رہے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دے کر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے مکمل انکوائری کا مطالبہ کر دیا.

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now