بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا- بابر اعظم نے کہا مجھے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے لیکن اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں واضح رہے کہ سڈنی سکسرز آج ہوبارٹ ہوریکنز کے خلاف پلے آف میچ کھیلے گئی جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔
مشیر کھیل بنگلہ دیش آصف نذرل نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی انہوں نے کہا ہمارے تحفظات حقیقی ہیں لیکن آئی سی سی نے ان کو تسلیم نہیں کیا۔
کینگروز نے اصل پتے چھپا لیے، ابتدائی ورلڈ کپ اسکواڈ کے 5 اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا۔میکسویل، پیٹ کمنز، نیتھن ایلس، ٹم ڈیوڈ اور جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جبکہ آخری میچ 1 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا ہم آسٹریلیا کی تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میزبانی پر پرجوش ہیں۔
ناومی اوساکا نے آسٹریلیا اوپن 2026 کے ویمن سنگلز کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے رومانیہ کی کھلاڑی سورانا کرسٹیہ کو دو ایک سے شکست دی میچ کا اسکور 3-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔ میچ کے اختتام پر کورٹ میں ہاتھ ملانے کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ناومی اوساکا نے اپنے رویے کو غیر مناسب سمجھتے ہوئے معذرت کر لی.
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔





