16 سنچریز بنانے والے مایہ ناز آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ جن سے کہا گیا تھا کہ وہ کبھی بھی آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکتے وہی عثمان خواجہ اب 87 ٹیسٹ میچز میں 6,000 سے زائد رنز بنا کر کرکٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ وہ غزہ کے عوام کی کھل کر حمایت کرنے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔آسٹریلیا کے پہلے مسلم، پاکستانی نژاد مایہ ناز آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ اس ہفتے انگلینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایشز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے ریٹائرمنٹ پر کمینویٹی کا ردّعمل جانئےاس پوڈ کاسٹ میں۔
پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا تاریخی آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔اسی میدان پر جہاں انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
سینئر آسٹریلین بَلّے باز عثمان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے انگلینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایشز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد بَین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
وہ غزہ کے عوام کے حق میں اپنے واضح اور اصولی مؤقف کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔
عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ پر کمیونٹی کے ردِعمل جاننے کے لیے مختلف شخصیات سے گفتگو کی گئی، جن کے تاثرات پر مشتمل ایک آڈیو رپورٹ تیار کی گئی، جس میں شامل ہیں:میلبورن سے محمد اسامہ اور اشعر نور، سہیل شاہ، جناب محمد اعظم، محمد آصف، محمد علی (کینبرا) ، ضیاء احمد۔
39 سالہ عثمان خواجہ نے 2011 کی ایشز سیریز کے آخری میچ میں اسی گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 87 ٹیسٹ میچز میں 6,000 سے زائد رنز بنائے، اوسط 43 رہی، جبکہ 16 سنچریاں بھی ان کے نام ہیں۔ پاکستانی نژاد مایہ ناز آسٹریلین بَلّے باز نے متعدد مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالا۔ عثمان خواجہ نے امید ظاہر کی کہ ان کا کیریئر دوسروں کے لیے حوصلہ اور ترغیب کا باعث بنے گا۔




