شازلین عزیز آسٹریلیا میں ٹینس کے مستقبل کی روشن علامت بن کر سامنے آئی ہیں۔ انڈر 10، انڈر 12 اور انڈر 14 کیٹیگریز میں متعدد رینکنگ ٹائٹلز جیت کر وہ یہ ثابت کر چکی ہیں کہ محنت، نظم و ضبط اور درست رہنمائی کم عمری میں بھی بڑے خوابوں کو حقیقت بنا سکتی ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اسکواڈ میں شمولیت ان کی صلاحیتوں پر قومی سطح کے اعتماد کا مظہر ہے۔
شازلین کے والدین حارث عزیز اور ثنا عزیز کہتے ہیں کہ
ہماری بیٹی کی کامیابی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے، لیکن اصل خوشی اس کی محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو دیکھ کر ہوتی ہے۔ شازلین نے کم عمری میں یہ سیکھ لیا ہے کہ جیت سے زیادہ اہم مسلسل کوشش اور تعلیم و کھیل میں توازن ہے۔
کوچ لاپو ڈی مرزی نے کہا کہ شازلین ایک غیر معمولی ٹیلنٹ رکھتی ہے، مگر اس کی اصل طاقت اس کی ذہنی مضبوطی اور کھیل کی سمجھ ہے۔ اتنی کم عمر میں نیشنل لیول پر پرفارم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مستقبل میں عالمی سطح پر بھی بڑا نام بنا سکتی ہے
شازلین عزیز کا سفر ابھی شروع ہوا ہے، مگر ان کا عزم، مہارت اور حوصلہ بتا رہا ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ نام آسٹریلیا ہی نہیں بلکہ عالمی ٹینس میں بھی پہچانا جائے گا۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




