مختصر خبریں : 02 مارچ 2026

Israel launches attacks on Iran

Smoke rises over the city centre after a second wave of airstrikes on Tehran (Getty) Source: Getty / Anadolu

مشرق وسطیٰ کے تنازع نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کے خطرات زیادہ ہو گئے ہیں، جہاں سے تقریباً 20 فیصد عالمی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔


محکمہ خارجہ اور تجارت نے آسٹریلیا کے شہریوں اور مستقل رہائش پذیر افراد کیلئے اسرائیل اور ایران میں ان کی حیثیت کی رجسٹریشن اور قونصلی تعاون کی ضروریات کیلئے ایک ویب سائٹ کھول دی ہے۔

اس خطے میں ایک لاکھ پندرہ ہزار آسٹریلوی موجود ہیں، جن میں سے کئی علاقائی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے محصور ہو چکے ہیں۔

آسٹریلوی شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے زیادہ تر مقامات کی سفر سے بچنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ ان میں بحرین، ایران، عراق، اسرائیل، کویت، لبنان، فلسطین، قطر، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔

وزیر خارجہ پینی وانگ کا کہنا ہے کہ حکومت ایک غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں فراہم کی جانے والی معاونت میں محدود ہے، لیکن آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now