- آسٹریلیا کے ریزرو بینک کی گورنر مشیل بُلک نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کی پیش گوئی کے مطابق مہنگائی کو دو سے تین فیصد کے ہدف میں واپس آنے میں سن 2028 تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
- آسٹریلیا کے سب سے بدنام مجرمان میں شمار کیے جانے والے ٹونی موکبل اب آزاد زندگی گزار سکیں گے، جب وکٹوریا کے پراسیکیوٹرز نے منشیات اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں دوبارہ ٹرائل نہ کرنے کا اعلان کیا۔
- کوئنزلینڈ کا ایک 27 سالہ شخص آج عدالت میں پیش ہو رہا ہے، جس پر بچوں سے متعلق 596 سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
- لیبر پارٹی کے نیشنل صدر وین سوآن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے ووٹرز کو نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ون نیشن پارٹی کی مقبولیت میں تیزی آ رہی ہے۔
- لبرل اور نیشنل پارٹیوں کے درمیان کولیشن میں اصلاحات سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ لبرل سینیٹر جین ہیوم کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے اور اب بھی جاری ہے۔
- آسٹریلوی وفاقی حکومت نے تاریخی دفاعی املاک فروخت کرنے کے اپنے منصوبے کا دفاع کیا ہے، جن میں سڈنی کی تاریخی وکٹوریا بیرکس بھی شامل ہیں۔
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پاکستان ٹیم نے 7 فروری کو گروپ میچوں کا آغاز کرنا ہے، جس میں وہ نامیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ کے خلاف مقابلے کھیلیں گے، تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




