آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ آج سے ایم سی جی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا ،کینگروز ممکنہ طور پر چار فاسٹ بولرز پر مشتمل بولنگ اٹیک کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں اسٹو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے اس حوالے سے اپکو انکی گفتگو سناتے ہیں
دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔فائنل کے ہیرو سمیر منہاس رہے جنہوں نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے آئیے اپکو سمیر منہاس کی گفتگو سناتے ہیں
حالیہ دنوں دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستان کے لیجنڈری اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے مزید دو نئے عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سلطان گولڈن کا کہنا ہے کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی کو فلپ کرنے جیسے خطرناک اسٹنٹس کے ذریعے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ آئیے اپکو انکی گفتگو سناتے ہیں۔
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی ہے۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے










