اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا

WhatsApp Image 2025-12-12 at 04.06.45.jpeg

Credit: Pakistan football federation

پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا اور پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل۔


بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہترین کرکٹرز کھیلتے ہیں اور پہلا میچ رضوان کی ٹیم کے خلاف ہے، یہاں بابر اعظم بھی موجود ہیں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ آخری بار مچل اسٹارک سے ملا تو بتایا 2015 کا ورلڈ کپ کا ان کا اسپیل دیکھا تھا اس حوالے سے انکی گفتگو سناتے ہیں

عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں لڑیں گئے، جہاں وہ اپنے کیریئر کی 18ویں پروفیشنل فائٹ لڑنے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 17 فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں وہ تاحال ناقابلِ شکست ہیں، جبکہ 13 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں باکسر عثمان وزیر نے کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں۔

فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ یہ موقع نہ صرف ٹیم بلکہ پورے ملک میں ویمنز فٹبال کے نئے دور کی شروعات کا پیغام ہے۔ مارچ اور اپریل 2026 میں برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے ویمنز فٹبال کے فروغ میں ایک گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے آغاز میں ہوگا ویمنز فٹبال ہیڈ کی گفتگو سناتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand