سڈنی میراتھون 2025 پہلی بار آسٹریلیا میں ساتویں ایبوت ورلڈ میراتھون میجر کے طور پر منعقد ہوئی، جہاں دنیا بھر سے 35,000 رنرز شریک ہوئے۔ یہ ایونٹ کئی نئے ریکارڈز کے ساتھ تاریخی قرار پایا۔۔مردوں کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کے رنر نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ خواتین میں نیدرلینڈز کی ڈچ ایتھلیٹ سب سے آگے رہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 36 رنرز میں فیصل شفیع نے فوجی وردی میں 42.195 کلومیٹر کا سفر 3 گھنٹے، 40 منٹ اور 13 سیکنڈ میں مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

فیصل کی کامیابی محنت، نظم و ضبط، اور کمیونیٹی تعاون کی عکاسی کرتی ہے جن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لمبے فاصلے کی دوڑ کے کھلاڑیوں کو درپیش چیلنجز، میں محدود سہولیات اور وسائل شامل ہیں۔ اس میراتھن نے عالمی سطح پر بے پناہ توجہ حاصل کی۔





