پاکستان میں فلم میکنگ یا پروڈکشن کے شعبے میں خواتین کی تعداد آج بھی بہت کم ہے۔ فضہ علی میرزا کا شمار پاکستان کی ان نامور فلم پروڈیوسر میں ہوتا ہے جن کی فلم 'نامعلوم افراد' (2014) کو پاکستانی سینما کے ریوائول میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ فضہ علی بارہ سالوں میں اب تک سات فلمیں ریلیز کرچکی ہیں اور تمام باکس آفس پر کامیاب ہونے کے ساتھ ناقدین کی توجہ کا مرکز بھی رہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایس بی ایس اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں فضہ علی میرزا نے اپنے کیریئر اور پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق کی جدوجہد پر بات کی۔
فضہ علی کے مطابق پاکستان میں فلم میکنگ میں خواتین کی تعداد ابھی بھی کم ہے، مگر وقت کے ساتھ خواتین اپنے حقوق کے بارے میں آگاہ ہو رہی ہیں۔"فضہ علی میرزا کا شمار اس وقت پاکستان کی کامیاب ترین فلسازوں میں ہوتا ہے۔
خواتین اپنے کام کو زیادہ ذمہ داری سے نبھانے کا فن جانتی ہیںفلمساز فضہ علی میرزا
ایک خاتون فلمساز کے طور پر فضہ علی میرزا کہتی ہیں کہ وہں ڈائریکشن میں آنا چاہتی تھیں، مگر فلم کے لیے ایک ذمہ دار پروڈیوسر کی اہمیت دیکھ کر پروڈکشن کا شعبہ چن لیا۔
فضہ علی میرزا نے بارہ سال میں سات کامیاب فلمیں ریلیز کی ہیں اور پاکستانی سینما کے ریوائول میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔
______________________________________________________________________________________________




