بہروز سبزواری کا شمار پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیجنڈز میں ہوتا ہے۔ لڑکپن سے اداکاری کا آغاز کیا اور ٹیلی ویژن اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو کئی یادگار کردار دیے۔ ایس بی ایس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بہروز سبزواری نے اپنی نئی فلم نیلوفر میں اپنے کردار، فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور پاکستانی فلموں کے موضوعات اور ان کے بزنس پر بات کی۔
بہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں کے بہتر بزنس کے لیے ان کی بین الاقوامی ریلیز ضروری ہے۔ نیلوفر میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا۔ آرٹ فلموں کو سمجھنے کے لیے لوگوں میں بنیادی خواندگی کا ہونا ضروری ہے۔
___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
شئیر



