چُڑیلز پہلی پاکستانی سیریز ہے جو زی ۵ گلوبل پرویب سیریز کے طور پر شروع کی جا رہی ہے ۔ چُڑیلز چارایسی خود ساختہ چڑیلوں کی کہانی ہے جو کچھ دقیانوسی تصورات کو توڑنے کے لئے مل بیٹھتی ہیں اور معاشرتی منافقت کو چیلنج کرتی ہیں۔
کیک فلم کی ہدایات سے شہرت پانے والے عاصم عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی ، چُڑیلز’ سیریز میں معروف فنکارہ ثروت گیلانی ، نمرا بُچہ ، مہر بانو ، اور یاسرا رضوی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔
آنے والی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ یاسرا رضوی نے کہا کہ چُڑیلز خواتین کے چار مضبوط کرداروں کی کہانی ہے لیکن اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہر ایک عورت صرف ایک خاص ملک میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی برے سلوک کا نشانہ بنتی ہے۔۔ نمرا بُچہ کا کہنا ہے کہ ان کرداروں نےانہیں تقویت بخشی ہے اور انہیں یقین ہے کہ جو لوگ اسے دیکھیں گے وہ بھی انِ کرداوروں سے خود کو قریب محسوس کریں گے۔

Source: Zee5 Global

Source: Zee5 Global
میرے لئے بین الاقوامی سطح پر چڑیلز جیسی ویب سیریز کا حصہ بننا ایک شاندار سفر رہا
مہر بانو اور یاسرہ رضوی نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران آنے والی تمام مشکلات اس احساس اور خوشی کے باعث دھندلی پڑ گئیں کہ یہ ڈرامہ عالمی سطح پر عورتوں کی طاقت اور ان کے حقوق کا مثبت پیغام دینے جا رہا ہے۔

Source: Zee5 Global