’سرحد پروجیکٹ‘ بینڈ کے اراکین جنوب اییشیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ موسیقی وہ ذریعہ ہیں جس نے انہیں باہم جوڑ رکھا ہے اور آسٹریلیا میں رہائش پذیر جنوب ایشیائی کمیونٹی انہیں دل کھول کر پیار کرتی ہے
سڈنی میں موجود ، اس میوزیکل بینڈ کے ارکان کا تعلق پاکستان ، بھارت اور نیپال سے ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان ہم آہنگی کی بنیادی وجہ موسیقی ہے لیکن سیاست کبھی ان کے درمیان موضوع بحث نہیں بنی
نیپال میں آنے والے حالیہ سیلاب اور تباہی پر اظہار افسوس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت اور انسانی جانوں کا زیاں ایک تکلیف دہ صورتحال ہے لیکن موسیقی کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار بہت اچھی طرح کیا جا سکتا ہے
بینڈ کے اراکین کے مطابق اس بیند کے ذریعے شہرت کا حصول کبھی بھی مقصد نہیں تھا بلکہ اس کو مزید متنوع بناتے ہوئے اپنی موسیقی کے شوق کی تکمیل ہے





