SKIP TO MAIN CONTENT

اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

WhatsApp Image 2026-09-18 at 05.26.07.jpeg
Credit: Pakistan Cricket Board

پاکستان کا بھارت جا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار، ایشین گیمز پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور پاکستانی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

پاکستان کا بھارت جا کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار، ایشین گیمز پاکستان ویمن نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی اور پاکستانی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے


پاکستان کرکٹ ٹیم انڈر 19 نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم انڈر 19 کو 200 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر چار میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 350 رنز بنائے کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے 79 - 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم صرف 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں آئیے اپکو کپتان فرحان یوسف کی گفتگو سناتے ہیں

پی ایچ ایف حکام نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کرائے جائیں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام رکن ممالک کے خلاف کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت، چین، جاپان، ملائشیا اور کوریا کی ٹیمیں شریک ہوں گی، جبکہ ایونٹ جالندھر اور موہالی میں کھیلا جائے گا ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں پی ایچ ایف حکام نے مزید کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں

ایشین گیمز 2026 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تھائی لینڈ کو کوارٹر فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی بارش کے باعث میچ 11 اوورز فی اننگز تک محدود رہا تھائی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 91 رنز بنائے جواب میں گرین شرٹس نے ہدف 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا شوال ذوالفقار 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ کپتان فاطمہ ثناء نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر صرف ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی کا 331 پنچز کا ریکارڈ توڑ ڈالا دوسری جانب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیا جبکہ دنیا کی مشہور ترین لچکدار ایتھلیٹ لبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں فاطمہ بھارتی مارشل آرٹسٹ کرن یونیال کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں یوں فاطمہ نسیم مسلسل عالمی سطح کے چیمپئنز اور ریکارڈ ہولڈرز کو پچھاڑتے ہوئے پاکستان کا نام مسلسل دنیا بھر میں روشن کر رہی ہیں آئیے اپکو فاطمہ کی گفتگو سناتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now