آسٹریلیا میں ایشین ذائقے والے کافی فلیورز کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟

Australia's coffee culture is getting a flavour shot, as Asian-inspired brews bubble up. (SBS CHINESE -MOLINA LIU).jpg

Australia's coffee culture is getting a flavour shot, as Asian-inspired brews bubble up. Source: SBS / SBS Chinese/Molina Liu

آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی ممقبول ترین کافی کلچر کے لیے مشہور ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا کے بڑے شہروں میں روایتی کافی کے ایشیائی ذائقوں کی مقبولیت اور مانگ بڑھ رہی ہے ۔ اسی لئے خاموشی سے کیفے کے مینو بھی بدل رہے ہیں۔


کریما لاٹے سے لے کر پستہ موچا اور سویابین پاؤڈرز تک، نئی کافی کی اقسام ابھر رہی ہیں۔ میلبرن جسے اکثر آسٹریلیا کا کافی دارالحکومت کہا جاتا ہے، ایشیائی کافی بلینڈ کے رجحانات مقبول ہو رہے ہیں۔ کیفے مینیجر جے لی وضاحت کرتے ہیں۔

اگرچہ کلاسک کافی جیسے فلیٹ وائٹس اور لانگ بلیک کی فروخت ابھی بھی سب سے ذیادہ ہے مگر بہت سے صارفین میتھی چائے سے متاثرہ ایشین بلنڈ آزما رہے ہیں . میلبرن کے ایسٹ میں واقع Cru+ کیفے میں، جے لی کہتے ہیں کہ غیر معمولی بلنڈ بنانے کے لیے وقت، مہارت اور درستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔آن لائن سروے پلیٹ فارم Pureprofile خاص مشروبات میں تحقیق کر رہا ہے۔ آسٹریلیا کی سینئر کلائنٹ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کیٹ رچرڈز وضاحت کرتی ہیں۔
Pureprofile کے سوشل ٹول کے مطابق، ایشیائی متاثرہ کھانے اور مشروبات اب آن لائن حصے کا 28 فیصد ہیں۔ مس رچرڈز کہتی ہیں کہ یہ ایک وسیع تر رجحان کا حصہ ہے۔
تبدیل ہوتی ہوئی ڈیموگرافی بھی اس رجحان کو آگے بڑھا رہی ہے — آسٹریلیا میں 17 فیصد سے زیادہ لوگ ایشیائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ مقبول اختیارات میں شامل ہیں — ہوجیچا لیٹے — ایک کریمی جاپانی چائے مشروب ہے جو بھنی ہوئی سبز چائے کی پتیوں سے بنایا جاتا ہے، یا آئرل گری آئسڈ لیٹے ( Iced Late ) کے ساتھ نمکین کریم۔ گرمیوں میں، بہت سے صارفین ٹھنڈے مگر نئے انداز کے مشروبات کی تلاش میں ہوتے ہیں، جیسے گریپ فروٹ کولڈ برو جو اسپارکلنگ واٹر کے اوپر لیئر کیا جاتا ہے۔
دیگر مشروبات کورین ذائقوں سے متاثر ہیں، جیسے Kinako لیٹے — ایک کیفین فری جاپانی اور کورین مشروب جو بھنے ہوئے سویابین پاؤڈر سے بنایا جاتا ہے۔ Cru+ کے مینیجر جے لی کہتے ہیں کہ کیفے کی رینج بڑھانا کاروبار کے لیے اچھا ہے۔
سرور فلپ سم کہتے ہیں کہ روزانہ فروخت ہونے والی 400 کافی میں ایشیائی اسٹائل کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کیفے کے مالک سیم وانگ۔ کا کہان اہے کہ روزانہ کی ایک کپ کافی والے صارفین روایتی کافی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ۔
چاہے یہ ایک عارضی رجحان ہو یا مستقل تبدیلی، آسٹریلیا کی مشروبات کی رینج تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ّّّّّّّّّّّّ______________________________________
    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

    شئیر
    Follow SBS Urdu

    Download our apps
    SBS Audio
    SBS On Demand

    Listen to our podcasts
    Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
    Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
    Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

    Watch on SBS
    Urdu News

    Urdu News

    Watch in onDemand
    آسٹریلیا میں ایشین ذائقے والے کافی فلیورز کی مقبولیت میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ | SBS Urdu