آسٹریلیا میں تقریباً 500 کافی کے کاشتکار ہیں، جن میں سے زیادہ تر شمالی نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں ہیں۔

عالمی سطح پر کافی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ٹِبور جیسے چھوٹے باغات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔وہ اپنی کاشت کو 'شوقیہ فارم' کہتے ہیں، لیکن پھر بھی سالانہ 500 کلو بھُنی ہوئی کافی پیدا کر رہے ہیں۔
کیا آسٹریلیا میں کافی کی کاشت میں برازیل اور ارجنٹینا جیسے ممالک کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
لِسمور کی سدرن کراس یونیورسٹی میں محققین اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں۔

پروفیسر ٹوبیاس کریٹزشمار کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کافی کی کاشت کوئی نئی بات نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کا اہم حصہ یہ جاننا ہے کہ آسٹریلوی کافی کو منفرد کیا بناتا ہے۔یہی وہ مقام ہے جہاں ان کے ساتھی ڈاکٹر بین لیو کا ریسرچ سامنے آتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں اُگائی جانے والی کافی کی اپنی منفرد ذائقہ خصوصیات ہوتی ہیں۔



