کیا آیت اللہ خامنہ ای کے لیے سوگ منانے والی مساجد کسی آسٹریلین قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں؟

A photo Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei with flowers and the Iranian flag

A memorial to Iran's Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei after he was killed by Israeli-US strikes Source: SIPA USA / Sergei Karpukhin/Sergei Karpukhin/TASS/Sipa USA

آسٹریلیا کے سیاسی رہنما ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے منعقدہ مقامی مجالسِ عزا کی مذمت کر رہے ہیں، ان بیانات کے بعد قومی سلامتی اور اظہارِ رائے کی حدود پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف حزبِ اختلاف کا اتحاد ایسی مجالس کے خلاف فوجداری تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے، وہیں بعض ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ حکومتی بیان بازی ملک میں نہ صرف غیر ضروری طور پر تقسیم پیدا کرسکتی ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔


امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد آسٹریلین لیڈرز نے مقامی سطح پر منعقدہ شیعہ مجالسِ عزا کی مذمت کی ہے۔یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے ایرانی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا، جب ASIO نے اس گروہ کو آسٹریلین سرزمین پر منظم حملوں سے منسلک کیا۔

سڈنی اور میلبورن کی متعدد شیعہ مساجد میں سابق ایرانی رہنما کی یاد میں عوامی تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے ABC کے پروگرام 7.30 میں کہا کہ سپریم لیڈر کے لیے عوامی سوگ آسٹریلین اقدار اور قومی سلامتی سے متصادم ہے۔تاہم شیڈو وزیرِ دفاع جیمز پیٹرسن نے اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ان خطبات میں IRGC کی حمایت کا کوئی اشارہ ملتا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مسٹر پیٹرسن کے مطابق کسی کالعدم دہشت گرد تنظیم کی علامتوں کی نمائش جرم ہے۔

اے این یو میں سیاسیات کے سینئر لیکچرر ڈاکٹر مائیکل زیکولن نے اس معاملے میں کولیشن کی جانب سے “غیر قانونی” کی اصطلاح کے استعمال پر سوال اٹھایا ہے۔ان کے مطابق یہ بیان غیر ضروری اور نقصان دہ اشتعال انگیزی ہے۔

وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے ان مجالس کو جرم قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات پولیس کا معاملہ ہے۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now