Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

یورپ کے ساتھ اشتراک: کیا آسٹریلیا کی مینوفیکچرنگ اور تعلیم بدل سکتی ہے؟

Burnet Institute

Study leader Professor Gilda Tachedjian, far right, with members of her research team. Credit: Burnet Institute

آسٹریلیا نے یورپی یونین کے بڑے تحقیقی پروگرام Horizon Europe میں شمولیت اختیار کر لی ہے ایک ایسا قدم جسے ماہرین نہ صرف تحقیق بلکہ صنعت، معیشت اور تعلیم کے لیے بھی ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔ Horizon Europe دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ اور انوویشن پروگرامز میں شامل ہے، جہاں اربوں یورو کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اشتراک کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کی اصل طاقت صرف فنڈنگ نہیں — بلکہ وہ نیٹ ورک ہے جو یورپ کی بڑی معیشتوں، خاص طور پر جرمنی اور فرانس جیسے صنعتی ممالک کے ساتھ جڑتا ہے۔

تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

آسٹریلیا نے یورپی یونین کے بڑے تحقیقی پروگرام Horizon Europe میں شمولیت اختیار کر لی ہے ایک ایسا قدم جسے ماہرین نہ صرف تحقیق بلکہ صنعت، معیشت اور تعلیم کے لیے بھی ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔ Horizon Europe دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ اور انوویشن پروگرامز میں شامل ہے، جہاں اربوں یورو کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اشتراک کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کی اصل طاقت صرف فنڈنگ نہیں — بلکہ وہ نیٹ ورک ہے جو یورپ کی بڑی معیشتوں، خاص طور پر جرمنی اور فرانس جیسے صنعتی ممالک کے ساتھ جڑتا ہے۔

Horizon Europe صرف ایک فنڈنگ پروگرام نہیں ہے یہ دراصل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ جرمنی اور فرانس جیسے ممالک کے ساتھ براہِ راست کام کرتے ہیں، جو دنیا کے سب سے مضبوط مینوفیکچرنگ سسٹمز رکھتے ہیں۔ جرمنی اور فرانس کو عالمی سطح پر advanced manufacturing، engineering excellence اور صنعتی جدت کے مراکز سمجھا جاتا ہے۔

Muhammad Nawaz
Muhammad Nawaz Credit: Muhammad Nawaz

مزید جاننے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں اکیڈمک اور محقق محمد نواز۔ ان کے مطابق، آسٹریلیا کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ اپنی معیشت کو صرف وسائل پر انحصار سے نکال کر ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ کی طرف لے جائے۔ آسٹریلیا کی Horizon Europe میں شمولیت کو ایک ایسے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو تحقیق، صنعت اور تعلیم تینوں شعبوں کو ایک ساتھ آگے بڑھا سکتا ہے۔

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now