ثاقب سمیر تھیٹر ، ٹیلی ویژن، اور کے مقبول اداکار ہیں۔ تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ٹیلیویژن پر کامیڈی سے لے کر منفی کردار کیے۔ اداکاری کے ساتھ ثاقب اسکرپٹ رائٹنگ میں بھی ایک مقام رکھتے ہیں۔
ثاقب سمیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ایس انام ہیں جو اپنے منفرد کرداروں میں جاندار اداکاری کے باعث دیکھنے والوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں ، ان کے منفی ہی نہیں مثبت اور مزاحیہ کردار بھی یکسان مقبولیت حاصل کرتے ہیں
ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کردار ادا کرنے کے بعد اداکار پر اس کردار کی چھاپ لگ جاتی ہے۔
اگر کسی اداکار کا کوئی کردار مشہور ہوجائے تو اس پر اس کردار کی چھاپ لگ جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ اداکار خود بھی اپنے کردار سے محظوظ ہو ورنہ ناظرین تک اس خردار کا اصل رنگ پہنچنا مشکل ہے ۔
بشکریہ: کوکب جہاں
___________________________________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
شئیر




