ملئے پرتھ کی نایاب الماس سے جو تقریراور تخلیق کے ذریعے آسٹرلیا میں ہم آہنگی اور احترام کو فروغ دے رہی ہیں

39d93f78-ec6b-425b-933a-12e85d2b0c8a.jpg

Credit: Supplied by Nayab Almas

میری تقاریروں اور آرٹ ورک کا مقصد آسٹریلیا کے کثیرالثقافتی معاشرے میں اتحاد اور انسانیت کا پیغام اور باہمی احترام و اخلاقی اقدار کے ساتھ مل جل کر رہنے پر زور دینا ہیں، تاکہ معاشرے میں عزت اور ہم آہنگی فروغ پائے۔ مباحثے کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی فن کے ذریعے بھی انسانیت اور انصاف کے حق میں آواز بلند کرنے کی کوشش کرتی ہو، جو نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط اور متاثر کن پیغام ہے،نوجوان مقررہ وآرٹسٹ نایاب الماس،


نایاب الماس، پرتھ، مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان مقررہ نایاب الماس کہتی ہے کہ اپنی آواز کے ذریعے معاشرے میں اتحاد، احترام اور مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ میرا بنیادی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ باہمی احترام اور مضبوط اخلاقی اصول کثیرالثقافتی معاشرے میں پرامن بقائے باہمی کے لیے اہم ہے۔

نایاب نوجوانوں میں مثبت سوچ اور باہمی سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے مکالمے اور مباحثے کا انعقاد کرتی ہیں، جہاں وہ شناخت، مذہب اور سماجی ذمہ داری جیسے اہم موضوعات پر کھلے دل سے بات کرتی ہیں۔ وہ تعصبات اور غلط فہمیوں کو چیلنج کرنے، اور نوجوانوں کو سوال کرنے، غور و فکر کرنے اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دینے پر یقین رکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ، نایاب اپنے سیاسی آرٹ ورک کے ذریعے بھی انسانیت، انصاف اور سماجی ذمہ داری کے حق میں آواز بلند کرتی ہیں۔ ان کے تخلیقی کام میں نہ صرف ثقافتی اور مذہبی پہچان کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ وہ معاشرتی مسائل پر شعور پیدا کرنے اور نوجوانوں کو مثبت تبدیلی کے لیے متاثر کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now