معروف پاکستانی کامیڈین کاشف خان آسٹریلیا میں اپنی کامیڈی کا جادو جگا رہے ہیں۔ کاشف خان نے اپنی منفرد کامیڈی، برجستہ جملوں اور شاندار اسٹیج پرفارمنس کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام بنایا۔ وہ متعدد سپر ہٹ کامیڈی شوز، اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی پروگرامز میں مداحوں کو محظوظ کرتے رہے ہیں۔ان کے فنی سفر کی دلچسپ کہانی سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
کاشف خان کا کہنا تھا کہ انہیں آسٹریلیا کے لوگوں کی مہمان نوازی، ٹریفک کا بہترین نظم و ضبط اور صاف ستھرا ماحول بہت پسند آیا۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات کو سراہا کہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے تارکینِ وطن یہاں یکجہتی، احترام اور بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔
گلوکار سلیم جاوید اور کاشف خان دونوں سڈنی میں ہونے والےایونٹ میں اپنے فن کا مطاہرہ کر رہے ہین۔
____
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
شئیر





