Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

مختصر خبریں : پیر 15 جون 2026

CYPRUS-IRAN-US-ISRAEL-WAR

A photo illustration taken in Nicosia on May 4, 2026, shows a person in front of a large screen displaying vessel movements in the Strait of Hormuz on a ship-tracking website. Source: AFP / -/AFP

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں مختلف محاذوں پر تصادم کے فوری اور مستقل خاتمے کی تصدیق کر دی ہے جو آج رات سے شروع ہوگا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کیا، جس میں یہ کہا کہ مذاکرات اگلے ساٹھ دن تک جاری رہیں گے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے کی کسی بھی طرح خلاف ورزی کی گئی تو تہران بدلہ لے گا۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں مختلف محاذوں پر تصادم کے فوری اور مستقل خاتمے کی تصدیق کر دی ہے جو آج رات سے شروع ہوگا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کیا، جس میں یہ کہا کہ مذاکرات اگلے ساٹھ دن تک جاری رہیں گے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے کی کسی بھی طرح خلاف ورزی کی گئی تو تہران بدلہ لے گا۔


 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر معاہدے کی تصدیق کی،

“سب کو مبارک ہو! میں اس سے آبنائے ہرمز کے ٹول فری کھولنے کی پوری اجازت دیتا ہوں، اور بیک وقت، ریاستہائے متحدہ کی بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ختم کرنے کی اجازت دیتا ہوں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے، جہاں اسرائیلی حملوں نے ملک کے جنوب میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت کے حصے کے طور پر، ایران کا کہنا ہے کہ بلاک شدہ ایرانی فنڈز میں 24 بلین امریکی ڈالر بھی جاری کیے جائیں گے۔

پاکستانی حکام نے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے، وعدہ کرتے ہوئے کہ آسٹریلوی بچے کے قتل کے بعد مکمل شفافیت ہوگی، جب مبینہ طور پر ایک خاندان پولیس کارروائی میں پھنس گیا۔

عدیل احمد اور ان کے بیٹے زخمی ہوئے، جبکہ ان کی سات سالہ بیٹی جو آسٹریلین شہری بھی تھیں ، ہانیہ احمد، مبینہ طور پر پولیس کی غلط شناخت اور پھر ان کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد جاں بحق ہوگئی۔

ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے، محترم احمد نے آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی حکام سے رابطہ کریں تاکہ ان کی بیٹی کے لیے مکمل تحقیقات اور انصاف کو یقینی بنایا جاسکے، جبکہ پولیس کے بیانات مےتضاد ہیں۔

___________________________________

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now