آسٹریلیا میں حکومت کی طرف سے مالی معاونت یافتہ کرایے کے مکانات اہل گھرانوں کے لئے دستیاب ہیں۔ تشخیص کی بنیاد ضرورت پر ہوتی ہے، جس کے معیار مختلف ہوتے ہیں جو آپ کی ریاست یا علاقے پر منحصر ہوتے ہیں۔ جب آپ مختلف اقسام کی رہائشی امداد کے لیے درخواست دیں گے تو آپ کیا توقع کر سکتے ہیں، سماجی رہائش کے بارے میں کچھ عام غلط فہمیاں، اور مدد کے لئے کہاں رابطہ کرنا ہے، یہ سب معلومات اس ہفتے کے خوش آمدید آسٹریلیا میں دستیاب ہیں۔
Key Points
- آسٹریلیا بھر میں سماجی رہائش کے لیے طلب سپلائی سے زیادہ ہے۔
- ہر ریاست یا علاقہ اپنی سماجی رہائش کی درخواستوں کے لیے الگ فہرست رکھتا ہے۔
- ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی رینٹل سٹریس کی صورت حال کا شکار ہو سکتا ہے۔
- سستے مکانات ان کرائے کے پروگراموں کو کہتے ہیں جنہیں سماجی رہائش کے نظام اور نجی مارکیٹ کے درمیان رکھا جاتا ہے۔
شئیر





