امریکہ اور برطانیہ کے برعکس آسٹریلیا کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت ۔ آگے کیا ہوگا؟

United Nations General Assembly meeting on Membership of Palestine in Manhattan - 10 May 2024

The result of the vote for Palestinian full membership at the UN, displayed at the UN General Assembly (AAP) Source: SIPA USA / Derek French / SOPA Images/Derek French / SOPA Images/Sipa USA

آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت میں ووٹ دیا ہے تاہم یہاں کی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ قبل از وقت ہے۔ آسٹریلیا ان 143 ممالک میں شامل تھا، جس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کی۔


امریکا اور اسرائیل سمیت سات دیگر ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

وزیر اعظم انتھونی البنیزی کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ آسٹریلیا کے متفقہ سیاسی موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ یہ ووٹ دراصل خطے میں قیام امن کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے البتہ یہ وضاحت کی ہے کہ اس ووٹ کا مطلب فلسطین کو فی الحال ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنا نہیں ہے۔

اس قرارداد کی منظوری کے بعد بھی فلسطین کو مکمل رکنیت تو نہیں ملی تاہم اقوام متحدہ میں ایک مبصر رکن کی حیثیت سے اس کے حقوق میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر برائس واکفیلڈ کا تعلق آسٹریلیئن انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ووٹ کے بعد فلسطین کو جنرل اسمبلی میں نشست مل جائے گی۔

وزیر اعظم البنیزی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے لیے اقوام متحدہ میں نمائندگی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت 25 ممالک نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

آسٹریلوی اپوزیشن البتہ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اہم حلیف ممالک کے برعکس موقف اختیار کرنا 'باعث شرم' ہے۔

سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ آسٹریلیا کی جانب سے اسرائیل متعلق 'جارحانہ پالیسی' ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے خارجہ امور کے ترجمان سائمن برمنگھم کے بقول حکومت نے دباو میں آکر یہ فیصلہ کیا ہے اور یہ تشدد کو ہوا دے گا۔

وزیر اعظم البنیزی نے ان تمام الزامات کو رد کیا ہے۔

وزیر خارجہ پنی وونگ نے وضاحت کی ہے یہ قرارداد خاصی بہتر ہے اور آسٹریلیا حماس کے نظریے کی مخالف ہے۔

یہ سب ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اسرائیل پر دباو بڑ رہا ہے کہ وہ رفاح شہر پر حملہ نہ کرے جہاں جنگ سے پناہ لینے والے قریب 13 لاکھ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

گرین پارٹی کے سینیٹر میکس چانڈلر میتھر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں یہ ووٹ درست سمت میں ایک چھوٹا قدم ہے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand