ایران کے انتباہ کے بعد عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کے خدشات، قیمتیں دگنی سے زیادہ ہونے کا امکان اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران سے خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا
تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایران نے دنیا کے سب سے بڑے تیل بردار بحری راستے آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں تاکہ عالمی تیل کی فراہمی کو متاثر کیا جا سکے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے بارودی سرنگیں بچھانے والے 28 جہازوں کو روک لیا ہے۔
ایران مسلسل اسرائیل، امریکی فوجی اڈوں اور خلیج بھر میں بنیادی ڈھانچے پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ خطے میں عدم استحکام ناگزیر طور پر عالمی توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔





