آسٹریلیا سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے، جس کے تحت پلیٹ فارمز کو کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس حذف کرنا اور نئے اکاؤنٹس بننے سے روکنا ہوگا۔ ثوائبہ جیسے کئی والدین اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا پر خود بھی مسلسل نظر رکھتی ہیں۔
دوسری جانب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ عمر کی تصدیق کرنے والے موجودہ سسٹمز میں کئی کمزوریاں ہیں اور ٹیکنالوجی سے واقف بچے VPN یا بڑے بہن بھائیوں کے آئی ڈی کارڈ استعمال کر کے باآسانی پابندی سے بچ سکتے ہیں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ بچوں یا والدین کو سزا نہیں دی جائے گی—ساری ذمہ داری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوگی۔
اس قانون کے نتائج پر پوری دنیا کی نظریں ہیں، کیونکہ بہت سے ممالک آسٹریلیا کے نقشِ قدم پر چلنے پر غور کر رہے ہیں۔





