لکڑی کے اوون کو روشن کرنا میلبورن کے مشرق میں ایک مصروف پیزیریا میں روزانہ کی رسم ہے، جو ڈینیئل باریز اور ان کی اہلیہ سانسیتا بوٹ-ساکو-تان-آہ-چو کی ملکیت ہے۔
یہ جوڑا بھرپور محنت کے بعد، مالی اعتبار سے کاروبار کو ایک طویل جدوجہد کے بعد سدھارنے میں کامیاب ہوا ہے۔ بہت سے مالکان کی طرح، انہوں نے بھی شروعات میں معروف راستہ اپنایا۔
رستوران میں ہی بیٹھ کر کھانے یا کھانا ساتھ لے جانے کے آرڈرز کی کمی نہیں تھی، لیکن اجرتیں منافع میں سے حصہ کم کر رہی تھیں محترمہ بوٹ-ساکو-تان-آہ-چو ، جو کہ تھائی لینڈ سے ایک تارک وطن ہیں، نے کہا کہ اُنہیں سب سے پہلا مسئلہ یہ درپیش تھا کہ وہ عملے کو کم کریں۔
سات سال سے رشتہ ازدواج میں بندھے اس جوڑے کے لئے یہ ایک تھکا دینے والا اقدام تھا لیکن سانسیتا کا کہنا ہے کہ کیش فلو میں بتدریج بہتری آئی
باس پیزیریا میں سخت محنت نے حالات بدل دیے، لیکن ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے دیگر ہاسپیٹیلٹی مالکان نے ہار مان لی ہے۔ صنعت کی وکالت کرنے والئ ویس لیمبرٹ، جو آسٹریلین ریسٹورنٹ اور کیفے ایسوسی ایشن کے سی ای او کہتے ہیں کہ آمدنی میں کمی اور بڑھتے ہوئے اخراجات اس کی وجہ ہیں۔
مزید جانئے

'امّی کے ہاتھ کا کھانا'






